اسلام آباد (مانیٹر نگ ڈیسک) پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں شکست دیکر سیریز میں کلین سویپ کردیا۔ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے تیسرے ون ڈے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ قومی ٹیم کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی کو آرام کرایا گیا جبکہ ان کی جگہ شاہنواز دھانی کو ون ڈے کرکٹ میں ڈیبیو کرایا گیا۔ آندھی کے باعث میچ روک دیا گیا تھا جس کے بعد ہر اننگز کو 48 اوورز تک محدود کردیا گیا تھا۔پاکستان بیٹنگ ویسٹ انڈیز کے خلاف پاکستان کی جانب سے فخر زمان اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا، فخر 35، امام الحق 62، کپتان بابر اعظم صرف 1، محمد رضوان 11، محمد حارث صفر، خوشدل شاہ 34 اور محمد نواز 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، شاداب خان نے 3 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 78 گیندوں پر 86 رنز کی اننگز کھیلی اور عقیل حسین کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے، محمد وسیم جونیئر 6 سکور بناکر آؤٹ ہوئے، شاہنواز دھانی اور حسن علی ناٹ آؤٹ رہے۔مہمان ٹیم کی جانب سے کپتان نکولس پوران نے سب سے زیادہ 4 وکٹ حاصل کیں، کیمو پال نے 2، جیڈن سیلز، ہیڈن والش اور عقیل حسین نے 1،1 کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔اس طرح قومی ٹیم نے مقررہ 48 اوورز میں 9 وکٹ کے نقصان پر 269 رنز بنائے۔پاکستان کے 270 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کا آغاز اچھا نہ رہا اور یکے بعد دیگر وکٹیں گرتی گئیں۔ عقیل حسین 60 اور کیاسی کاٹی 33 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے اور ٹیم کو جتوا نہ سکے ، ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 38 ویں اوور میں 2رنز بناکر آؤٹ ہوگئی اور یوں پاکستان نے تیسرے ون ڈے میں 53 رنز سے کامیابی حاصل کرکے سیریز 0-3 سے اپنے نام کرلی۔پاکستان کی جانب سے شاداب خان نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ حسن علی اور محمد نواز نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔شاداب خان کو آل راؤنڈ کار کردگی دکھانے پر میچ کا بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا جبکہ سیریز میں مجموعی طور پر 199 رنز بنانے پر امام الحق پلیئر آف دی سیریز کا ایوارڈ لے اُڑے۔
راولپنڈی پیٹرن انچیف دی یونیورسٹی آف لاہور ایم اے رؤف کےایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا گیا جس...
راولپنڈی پی ایچ اے راولپنڈی کی شجرکاری مہم میں گورکھپور‘ مختلف پارکس اور ڈھوک منشی قبرستان میں ہزاروں پودے...
اسلام آباد وائلڈ لائف نے آزاد کشمیر سے تیندوے کو بحفاظت ریسکیو کر لیا۔ ترجمان اسلام آباد وائلڈ لائف کے...
اسلام آبادسینئر صحافی عاصمہ شیرازی کے بھائی سید محسن رضا شیرازی کی رسم قل اسلام آباد میں ادا کی گئی۔ قرآن...
اسلام آباد چیئرمین صوبہ ہزارہ تحریک سردار محمد یوسف اور مرکزی کوآرڈنیٹر پروفیسر حافظ سجاد قمر نے کہا ہےکہ...
چکوالتلہ گنگ کے اعوان ٹائون میں کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ ریسکیو 1122نے متوفی کی لاش سٹی ہسپتال تلہ...
راولپنڈی جڑواں شہروں میں مختلف واقعات میں 3افراد جان کی بازی ہارگئے ۔تھانہ مارگلہ کے علاقہ میں پمز ہسپتال کے...
اسلام آباد کرم یکجہتی کمیٹی کے زیر اہتمام علامتی دھرنا 18ویں روز بھی جاری رہا۔دھرنے کے شرکاء سے ضلع کرم کے...