دبئی(آئی این پی) چیف ایگزیکٹیو جیف ایلرڈائس نے ایک بار پھر کہا ہے کہ روایتی حریفوں کے درمیان صورتحال ہمارے اختیار میں ہی نہیں ہے،پاکستان اور بھارت میں ایک دہائی سے بھی زیادہ عرصے سے ٹیسٹ کرکٹ نہیں ہورہی، وائٹ بال کی کرکٹ میں بھی دونوں کے باہمی مقابلے صرف آئی سی سی ایونٹس اور ایشیا کپ میں ہوتے ہیں، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹیسٹ چیمپئن شپ میں دونوں ممالک کے باہمی مقابلوں کی کوشش ہی نہیں کی ، اب تو دونوں روایتی حریفوں کے درمیان تعلقات پر وہ مکمل طور پر نیوٹرل ہوگئی ہے۔ایک انٹرویو میں سی ای او جیف ایلرڈائس نے کہا کہ ہماری کوشش ہے ٹیسٹ چیمپئن شپ میں ہر ٹیم مخصوص تعداد میں میچز کھیلے، پاکستان اور بھارت بھی اس کا حصہ ہیں مگر دونوں کے درمیان صورتحال ہمارے اختیار سے باہر ہے، یہ اچھی بات ہے کہ دونوں ٹیسٹ چیمپئن شپ میں موجود اور بہترین کارکردگی کیلیے کوشاں ہیں۔2025میں پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد اور بھارت کی شرکت کے حوالے سے سوال پر ایلرڈائس نے کہا کہ سب سے اچھی بات یہ ہے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہوچکی ، اب ایک بار پھر سے وہ کثیر القومی ٹورنامنٹس کی میزبانی کیلیے تیار ہے، گزشتہ 2 برس کے دوران پاکستان نے کئی بڑی ٹیموں کی میزبانی کی، حال ہی میں آسٹریلوی ٹیم نے بھی طویل ٹور کیا، وہ اچھے میزبان ثابت ہوئے ہیں، 2025 تک کیا صورتحال ہوتی ہے اس کے بارے میں ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔
راولپنڈی پیٹرن انچیف دی یونیورسٹی آف لاہور ایم اے رؤف کےایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا گیا جس...
راولپنڈی پی ایچ اے راولپنڈی کی شجرکاری مہم میں گورکھپور‘ مختلف پارکس اور ڈھوک منشی قبرستان میں ہزاروں پودے...
اسلام آباد وائلڈ لائف نے آزاد کشمیر سے تیندوے کو بحفاظت ریسکیو کر لیا۔ ترجمان اسلام آباد وائلڈ لائف کے...
اسلام آبادسینئر صحافی عاصمہ شیرازی کے بھائی سید محسن رضا شیرازی کی رسم قل اسلام آباد میں ادا کی گئی۔ قرآن...
اسلام آباد چیئرمین صوبہ ہزارہ تحریک سردار محمد یوسف اور مرکزی کوآرڈنیٹر پروفیسر حافظ سجاد قمر نے کہا ہےکہ...
چکوالتلہ گنگ کے اعوان ٹائون میں کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ ریسکیو 1122نے متوفی کی لاش سٹی ہسپتال تلہ...
راولپنڈی جڑواں شہروں میں مختلف واقعات میں 3افراد جان کی بازی ہارگئے ۔تھانہ مارگلہ کے علاقہ میں پمز ہسپتال کے...
اسلام آباد کرم یکجہتی کمیٹی کے زیر اہتمام علامتی دھرنا 18ویں روز بھی جاری رہا۔دھرنے کے شرکاء سے ضلع کرم کے...