ملتان(آئی این پی)ملتان میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میچ کے دوران گرانڈ میں گھسنے والے تماشائی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔دوران میچ پاکستان کی بیٹنگ کے دوران گرانڈ میں گھسنے والے تماشائی وقاص کے خلاف ایف آئی آر میں دفعہ 452 اور دفعہ 188 کو شامل کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق محمد وقاص اشرف گرانڈ سے واپسی پر شائقین کی طرف بھاگا اور وہاں سے فرار ہونے کی کوشش کی جس کے باعث یہ دونوں دفعات ایف آئی آر میں شامل کی گئی ہیں۔اب وقاص کا جسمانی ریمانڈ ہوگا اور مزید تفتیش کی جائے گی جس کے بعد اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔واضح رہے کہ دوسرے ایک روزہ میچ میں پاکستانی اننگز کے 39ویں اوور میں ایک تماشائی میدان میں داخل ہوا اورکریز پر موجود شاداب خان کو سیلوٹ کیا جس کے بعد قومی آل رانڈر نے اسے گلے لگا لیا۔شاداب خان سے ملنے کے بعد تماشائی خوشی خوشی واپس لوٹ گیا لیکن اس کے بعد پولیس نے اسے حراست میں لے لیا۔
اسلام آباد آل پاکستان انجمن تاجران اور ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد کے صدر اجمل بلوچ ، سیکرٹری و...
اسلام آباد تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں گزشتہ روزپانی کی آمد و اخراج، ان کی سطح اور بیراجوں میں...
کراچیسابق فاسٹ بولر محمد عامر کو برطانوی پاسپورٹ ملنے کی امید ہے کیونکہ ان کی اہلیہ برطانیہ کی شہری ہیں اور...
کراچیسابق کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ کوئی بھی ٹیم ہارنے کے لیے نہیں کھیلتی جب بھی کھلاڑیوں پر تنقید کریں...
کراچیلاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا نے کہا ہے کہ لاہور قلندرز کو اسپانسرز نے ہمیشہ سپورٹ کیا ہے ۔پی ایس...
کراچیآئی سی سی چیمپنز ٹرافی فائنل سے قبل نیوزی لینڈ کے کپتان مچل اسینٹنر نے کہا ہے کہ دبئی کی سلو پچ پر...
کراچی16 ویں اسپیشل اولمپک ورلڈ ونٹر گیمز رنگا رنگ اور دلکش تقریب میں ہفتے سے ٹورین اٹلی میں شروع ہوگئے جس میں...
کراچیوزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نوجوانوں کو کھیلوں اور صحت مندانہ...