یوئیفا نیشنل لیگ، ترکی نے لکسمبرگ اور رومانیہ نے فن لینڈ کو ہرا دیا

13 جون ، 2022

لندن (اے پی پی) یوئیفا نیشنل لیگ میں ترکی نے لکسمبرگ اور رومانیہ نے فن لینڈ کو شکست دے دی، انگلینڈ اور اٹلی کا میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ لکسمبرگ سٹیڈیم میں لیگ سی گروپ ون کے میچ میں ترکی نے لکسمبرگ کو 0۔2 سے شکست دے دی، فاتح ٹیم کی طرف سے ہاکان کلہانوگلو اور سردار درسن نے ایک، ایک گول کیا، ترکی کی یہ گروپ میں مسلسل تیسری کامیابی ہے اور وہ 9 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے، ریپڈ جیولیسٹی سٹیڈیم، رومانیہ میں کھیلے گئے لیگ بی گروپ تھری کے میچ میں رومانیہ نے فن لینڈ کو سخت مقابلے کے بعد 0۔1 سے ہرا دیا، نکوشور بینکو کا واحد گول فیصلہ کن ثابت ہوا، انگلینڈ اور اٹلی کے درمیان مولینکس سٹیڈیم میں کھیلا گیا میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔