3روزہ کوہسار سپورٹس فیسٹیول آج مری میں شروع ہو گا

13 جون ، 2022

اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر ) محکمہ سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب کے زیراہتمام ریجنل گیمز کو فروغ دینے کے حوالے سے3روزہ کوہسار سپورٹس فیسٹیول (آج) 13جون سے مری میں شروع ہو گا جو 15جون تک جاری رہے گا۔ سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب اسد اللہ فیض کوہسار سپورٹس فیسٹیول مری کا افتتاح کریں گے۔ترجمان محکمہ سپورٹس پنجاب کے ترجمان کے مطابق آج پیر کو بانسرہ گلی میں پلانٹ فار پاکستان کی افتتاحی تقریب منعقد ہوگی، انٹر ڈویژن ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب گورنمنٹ گرلز ہائی سکول روات میں ہوگی۔