کیا سرفراز احمد کا بین الاقوامی کرکٹ کیریئر ختم ہو گیا؟

13 جون ، 2022

گلگت ( آن لائن ) پی سی بی کے چیئرمین رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ سابق کپتان سرفراز احمد کا بین الاقوامی کیرئیر تقریباً ختم ہوگیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق چیئرمین پی سی بی کا کہنا ہے کہ نوجوان وکٹ کیپر محمد حارث کی ٹیم میں شمولیت کے بعد سابق کپتان سرفراز احمد کا بین الاقوامی کریئر تقریبا ختم ہو گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے یہ بات چیف سلیکٹر محمد وسیم سے ملاقات میں کہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس محمد حارث کی شکل میں ایک نیا وکٹ کیپر بلے باز مل گیا ہے، اب ایسا لگتا ہے کہ سرفراز احمد کا کیریئر تقریباً ختم ہو چکا ہے۔