مختلف ایونٹس میں باصلاحیت کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کیا ہے ، سیّد سلطان شاہ

13 جون ، 2022

اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر) پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل (پی بی سی سی) کے چیئرمین سیّد سلطان شاہ نے کہا ہے کہ بھارت میں رواں سال شیڈول ورلڈ ٹی 20 بلائنڈ کرکٹ کپ کے لئےڈومیسٹک سطح پر مختلف ایونٹس میں باصلاحیت کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کیا ہے تاہم حتمی ٹیم کا اعلان ورلڈ کپ سے قبل کیا جائے گا۔ ʼʼاے پی پیʼʼ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ورلڈ بلائنڈ ٹی 20 کرکٹ کپ رواں سال 4 سے 17 دسمبر تک بھارت میں کھیلا جائے گا، ایونٹ میں شرکت کیلئے بھارت کی جانب سے پاکستان پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کودعوت نامہ موصول ہوگیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مختلف ڈومیسٹک ایونٹس میں شاندار کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔