سائیکلنگ فیڈریشن کا کوچ اور ایک کھلاڑی کوریا بھجوانے کا فیصلہ

13 جون ، 2022

اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر) پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن نے ایک کوچ اور ایک کھلاڑی ایک ماہ کی تربیت کےلئے کوریا بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے ، دونوں کل (پیرکو )کوریا روانہ ہوں گے، ان کے تمام اخراجات کورین سائیکلسٹ فیڈریشن برداشت کرے گی۔ پی سی ایف کے صدر سید اظہر علی شاہ نے اتوار کو اے پی پی کو بتایا کہ کورین سائیکلنگ فیڈریشن نے ایک کوچ اور ایک سائیکلسٹ کی تربیت کےلئے دعوت نامہ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کو بھجوایا ہے جس کےلئے فیڈریشن نے ایک کوچ اور ایک کھلاڑی بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوچ اور کھلاڑی کوریا میں 15 جون سے 10 جولائی تک تربیت حاصل کریں اور ان کے تمام اخراجات کورین سائیکلنگ فیڈریشن برداشت کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان کےلئے اعزاز کی بات ہے کہ کورین سائیکلنگ فیڈڑیشن ہر سال ایک کوچ اور ایک کھلاڑی کو تربیت دیتی ہے