پاکستانی دورے کیلئے منتخب کیا جائے تو ریٹائرمنٹ ختم کرسکتا ہوں، معین علی

13 جون ، 2022

لندن (آئی این پی)معین علی نے انکشاف کیا ہے کہ اگر انگلینڈ کی ٹیم سال کے آخر میں پاکستان کے دورے میں انہیں منتخب کرے تو وہ ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ ختم کرسکتے ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے ʼاے ایف پیʼ کے مطابق معین علی نے 64 ٹیسٹ میچ کھیلنے کے بعد پچھلے سال ستمبر میں اعتراف کیا تھا کہ انہیں پانچ روزہ کرکٹ کھیلنے کے لیے خود کو محترک کرنے میں مشکل درپیش ہے،بی بی سی پر کمنٹری کے دوران معین علی نے تصدیق کی ہے کہ وہ سردیوں میں پاکستان کا دورہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کے ہیڈ کوچ برینڈن میک کولم چاہیں گے تو پھر میں پاکستان میں ضرور کھیلوں گا۔انہوں نے کہا کہ میں نے کچھ سال پہلے وہاں پر پاکستان سپر لیگ کھیلی تھی لیکن یہ ویسا نہیں ہے، خاندانی پس منظر رکھنے والے خطے میں انگلینڈ کی ٹیم کے ساتھ دورہ کرنا حیرت انگیز ہوگا۔انکا کہنا تھا کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا یہ دورہ تاریخی نوعیت ہوگا کیونکہ اس نے کافی سالوں سے وہاں کا دورہ نہیں کیا۔