ایشن ٹریک چیمپئن شپ پاکستانی کھلاڑیوں کو ویزے جاری نہیں کئے ،سید اظہر علی شاہ

13 جون ، 2022

اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر) بھارت نے ایشن ٹریک چیمپئن شپ کے لیے تاحال پاکستانی کھلاڑیوں کو ویزے جاری نہیں کئے جس کی وجہ سے کھلاڑی تذبذب کا شکار ہیں ۔ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر سید اظہر علی شاہ نے اتوار کو اے پی پی کو بتایا کہ ایونٹ کی تیاری کے لیے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ لاہور میں جاری ہے پہلے مرحلے میں فیڈریشن نے 6 باصلاحیت کھلاڑیوں کو شارٹ کیا ہےتاہم بھارت نے ایشن ٹریک چیمپئن شپ کے لیے تاحال پاکستانی کھلاڑیوں کو ویزے جاری نہیں کئے جس کی وجہ سے کھلاڑی تذبذب کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایشن ٹریک چیمپئن شپ 18 سے22 جون تک نئی دہلی میں منعقد کی جارہی ہے۔