این ایچ اے اور بلدیہ کے مابین کھوکھوں کا تنازعہ حل کرائیں گے،جاوید اشرف

13 جون ، 2022

گوجرخان(نمائندہ جنگ) گوجرخان کی تاجر برادری کے مسائل جس طرح اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پہلےحل کروائے ہیں طرح سینکڑوں کھوکھے والوں کا مسئلہ بھی وہی حل کرائیں گے،ان خیالات کا اظہار پی پی پی تحصیل کے سرپرست اعلی راجہ جاوید اشرف نے انجمن تاجراں تاجر اتحاد گروپ کےصدر وقاص اکبر مرزا اور جنرل سیکرٹری سعادت حسن نومی بٹ کی قیادت میں ایک وفد سے سنگھر ہاؤس میں ملاقات کے دوران کیا جس میں تاجروں کو درپیش مسائل،بالخصوص کھوکھا جات کے حوالے سے این۔ایچ اے،اور بلدیہ گوجرخان کے مابین گزشتہ 10 سال سے جاری تنازعہ اور اس تنازعے کیوجہ سے کھوکھا داران تاجروں میں پائی جانے والی بے چینی کے بارے میں گفتگو ہوئی ۔