باغبانوں کیلئے آم کی برداشت اور سنبھال بارے حکمت عملی جاری

13 جون ، 2022

ملتان (اے پی پی) صوبہ پنجاب میں آم کا زیرکاشت رقبہ ایک لاکھ 11ہزار 432 ایکڑ ہے۔ آم کی پیداوارکے لحاظ سے پاکستان دنیا کاساتواں بڑا ملک ہے جہاں اس کی سالانہ پیداوار 20لاکھ میٹرک ٹن ہے جس میں سے صرف صوبہ پنجاب میں 13لاکھ میٹرک ٹن سے زائد پیداوار حاصل ہوتی ہے۔ان خیالات کااظہارترجمان محکمہ زراعت نے باغبانوں کے ہدایات دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہاکہ جب آم کا پھل در خت پرپک کر تیا ر ہو جا ئے تو اس کی پختگی کو جانچنے کیلئے کچھ مشاہداتی اور سائنسی عوامل پر انحصار کیا جاتا ہے۔