اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان میں کوریا کے سفیرسو سانگ پیو نے کہاکہ کوریا نے ایمپلائمنٹ پرمٹ سسٹم (ای پی ایس) کے تحت پاکستانی ورکرز کے لیے ملازمت کا کوٹہ 1000 سے بڑھا کر 1500سالانہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پروگرام وبائی امراض کے دوران معطل کر دیا گیا تھا تاہم گزشتہ جنوری سے یہ دوبارہ فعال ہو گیا ہے اور مزید پاکستانی ورکرز ایمپلائمنٹ ویزا پر کوریا جائیں گے۔کوریا کے سفیر نے کہا کہ جنوبی کوریا میں تقریباً10ہزار پاکستانی ورکرز پوری لگن اور عزم کے ساتھ مختلف شعبوں میں اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں، ان کو تعاون کو مزید بڑھایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کو فری ٹریڈ ایگریمنٹ تجارتی معاہدے ( ایف ٹی اے) جیسے خاص انتظام میں داخل ہونے کی بھی ضرورت ہے، دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے ایف ٹی اے بہت اہم ہے۔اکنامک ڈیویلپمنٹ کوآپریشن فنڈ (ای ڈی سی ایف) کے تحت 2022 سے 2026 تک پانچ سال کے لیے پاکستان کے ساتھ حال ہی میں ایک بلین امریکی ڈالر کے معاہدے پر ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ ایک آسان قرض ہوگا جو 30 سے 40 سال میں واپس کیا جائے گا۔ اس آسان قرض سے پاکستان کو کراچی میں تقریباً 120 ملین ڈالر اور اسلام آباد میں تقریباً 80 ملین ڈالر خرچ کرکے آئی ٹی پارکس قائم کرنے میں مدد ملے گی۔کوریا کےسفیر نے مزید کہا کہ پاکستان کی انفارمیشن ٹیکنالوجی کی صنعت عروج پر ہے اور دوسرے ممالک کو برآمدات میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد اور کراچی میں آئی ٹی پارکس کی عمارتوں کے قیام سے آئی ٹی برآمدات کا دائرہ کار بڑھے گا۔
راولپنڈی پیٹرن انچیف دی یونیورسٹی آف لاہور ایم اے رؤف کےایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا گیا جس...
راولپنڈی پی ایچ اے راولپنڈی کی شجرکاری مہم میں گورکھپور‘ مختلف پارکس اور ڈھوک منشی قبرستان میں ہزاروں پودے...
اسلام آباد وائلڈ لائف نے آزاد کشمیر سے تیندوے کو بحفاظت ریسکیو کر لیا۔ ترجمان اسلام آباد وائلڈ لائف کے...
اسلام آبادسینئر صحافی عاصمہ شیرازی کے بھائی سید محسن رضا شیرازی کی رسم قل اسلام آباد میں ادا کی گئی۔ قرآن...
اسلام آباد چیئرمین صوبہ ہزارہ تحریک سردار محمد یوسف اور مرکزی کوآرڈنیٹر پروفیسر حافظ سجاد قمر نے کہا ہےکہ...
چکوالتلہ گنگ کے اعوان ٹائون میں کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ ریسکیو 1122نے متوفی کی لاش سٹی ہسپتال تلہ...
راولپنڈی جڑواں شہروں میں مختلف واقعات میں 3افراد جان کی بازی ہارگئے ۔تھانہ مارگلہ کے علاقہ میں پمز ہسپتال کے...
اسلام آباد کرم یکجہتی کمیٹی کے زیر اہتمام علامتی دھرنا 18ویں روز بھی جاری رہا۔دھرنے کے شرکاء سے ضلع کرم کے...