ملک بھر میں کاشت کے حکومتی اقدامات، 12000 ہیکٹر رقبے پر زیتون کے پودے لگادیئے

13 جون ، 2022

اسلام آباد (اے پی پی)بارانی ایگریکلچرل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (بی اے آر آئی) کے ریسرچر ڈاکٹر محمد رمضان انصر نے کہا ہے کہ ملک میں زیتون کی کاشت کے فروغ کے حکومتی اقدامات کی بدولت 12ہزار ہیکٹر سے زائد رقبہ پر زیتون کے پودے لگادیئے گئے ہیں ۔بارانی ایگریکلچرل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (بی اے آر آئی) کے ریسرچر ڈاکٹر محمد رمضان انصر نے بتایا کہ گزشتہ تقریباً 20 برس کے دوران وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگرام(پی ایس ڈی پی) سالانہ ترقیاتی پروگرام (اے ڈی پی) اور غیر ملکی گرانٹ کے مختلف منصوبوں کے تحت تقریباً 12ہزار ہیکٹر سے زائد رقبے پر زیتون کی کاشت مکمل کی ہے۔