راولپنڈی ڈویثرن کی کھاد ڈیلر ایسوسی ایشن کا اجلاس

13 جون ، 2022

راولپنڈی (آئی این پی) راولپنڈی ڈویثرن کی کھاد ڈیلر ایسوسی ایشن کا اجلاس منعقد ھوا جس میں صدر راجہ طاہر مقصود،جنرل سیکرٹری باقر احمد لطیفی، خاور رشید،عبید یوسف،آصف سلیم،چوہدری حمید اٹک۔چکوال تلہ گنگ ٹیکسلا گوجر خان کلرسیداں بیول فتح جنگ راولپنڈی کے ڈیلر حضرات نے شرکت کی انتظامیہ کی طرف سے کاروبار ی معاملات میں بے جا مداخلت اور خوف و ھراس کی فضاءقائم کرنے پر بات چیت کی گئی اجلاس میں شارٹ سپلائی اور کمپنیز کی طرف سے ٹائی آپ پالیسی پر بھی بات ہوئی ڈیلرز نے مزید کمپنیوں کے ساتھ یوریا کھاد بک نہ کرنے پر اتفاق کیا۔