متوازن بجٹ پیش کرنے کی کوشش کی گئی پیپلز ٹریڈرز سیل

13 جون ، 2022

راولپنڈی (خبر نگار خصوصی ) پیپلز ٹریڈرز سیل کے جزل سیکرٹری نوید کنول نے گزشتہ روز ایک اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ میں عوام کو ریلیف نہیں ملا تاہم مہنگائی کو کم کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات کی اشد ضرورت ہے۔ صدر طارق وحید بٹ ،پرویز چوہدری، عمیر سلیم ،ساجد قریشی ،منظر عالم اور راجہ رئوف نےاجلاس میں بجٹ پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہاہے کہ بدترین معاشی حالات میں متوازن بجٹ پیش کرنے کی کوشش کی گئی ہے مگر عام آدمی کی قوت خرید دم توڑ چکی ہے ،اشیا ضرورت کی قیمتیں روز بڑھتی ہیں، بجلی ،پٹرول اور گیس کی قیمتوںمیں اضافہ ہونے سے عام آدمی کا جینا مشکل ہو چکا ہے۔انہوںنے مزید کہا ہے کہ روایتی طریقوں سے مشکلات کم نہیں ہوں گی ، حکومت اپنے اخراجات کم کرئے