اوکاڑہ میں یوریا کھاد کی قلتکسان بلیک میں خریدنے پر مجبور

13 جون ، 2022

اوکاڑہ (صباح نیوز)اوکاڑہ میں کسان یوریا کھاد کی قلت بلیک میں فروخت کے باعث پریشانی میں مبتلا محکمہ زراعت حکام کسانوں کو سرکاری ریٹ پر کھاد فراہم کرنے میں ناکام۔کسان بلیک میں 27 سو روپے فی بوری یوریا خریدنے پر مجبور کسانوں کا ڈپٹی کمشنر آفس کے باہر احتجاجی مظاہرہ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر آفس اوکاڑہ کے باہرمحمد عابد علی خاں خادم عوام ضلعی صدر پاکستان کسان اتحاداے اوکاڑہ کی زیر قیادت کھاد کی قلت بلیک میں فروخت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ مظاہرین کی نعرہ بازی احتجاجی کسانوں کا کہنا ہے کہ محکمہ زراعت کسانوں کو کنٹرول ریٹ پر کھاد فراہم کرنے میں ناکام ہو گیا۔