چینی سرحد پر تعینات بھارتی فوجی 13دن سے لاپتہ

13 جون ، 2022

دہرادون(این این آئی)بھارتی ریاست اروناچل پردیش میں بھارت چین سرحد پر تعینات دہرادون کا ایک بھارتی فوجی گزشتہ 13 دن سے لاپتہ ہے جس کی وجہ سے اس کے اہلخانہ میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج کے حکام نے ان کی بیوی کو ٹیلی فون کے ذریعے بتایا کہ پرکاش سنگھ رانا 29 مئی کو لاپتہ ہوا ہے۔ ساتویں گڑھوال رائفلز سے تعلق رکھنے والا بھارتی فوجی پرکاش سنگھ راناجو اصل میں ضلع رودرا پریاگ کے اوکھی متھ گائوں کا رہائشی تھا ، اروناچل پردیش میں بھارت چین سرحد پر ٹھکلہ پوسٹ پر تعینات تھا۔گزشتہ 13دنوں سے لاپتہ سپاہی کے اہلخانہ انتہائی پریشان ہیں جن میں اس کی بیوی ممتا، دس سالہ بیٹا انوج اورسات سالہ بیٹی انامیکا شامل ہیں۔