کراچی میں 6 سے 12 گھنٹے تک بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری

14 جون ، 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی میں کے الیکٹرک کی جانب سے چھ سے بارہ گھنٹے تک بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری ہےسب سے زیادہ انٹر امتحانات کی تیاریوں میں مصروف طلبہ پریشان ہیں دن اور رات بجلی بند رہنے سے شہریوں کے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہیں خاص کر رات کو ہونے والی لوڈشیڈنگ سے لوگوں کی نیند پوری نہیں ہو پا رہی کے الیکٹرک نے کراچی میں بد ترین لوڈشیڈنگ کا آغازڈیڑھ ماہ قبل کیا تھا جو اب تک جاری ہے لانڈھی، ملیر ،کورنگی،اورنگی ٹاون،سائٹ ،،نیو کراچی،فیڈرل بی ایریا،مارٹن کوارٹرز،صدر،پاک کالونی،منظور کالونی،ایڈمن سوسائٹی سمیت دیگر متعدد علاقوں سے تین سے چار بار اور مجموعی طور پرچھ سے بارہ گھنٹے تک بجلی رہنے کی اطلاعات ملیں طویل عرصے سے شہر میں جاری لوڈشیڈنگ سے لوگ پریشان ہیں ان کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک نے اس کا کوئی حل نکالا نہ اب تک حکومت نےکوئیکارروائی کی ہے جس سے امکان ہے کہ یہ سلسلہ آئندہ پورے موسم گرما میں جاری رہے گا۔