ایم ڈی واٹر بورڈ فریدہ سلام رواں ہفتے ریٹائر ہو جائیں گی

14 جون ، 2022

کراچی( طاہر عزیز/اسٹاف رپورٹر) کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی مینجنگ ڈائریکٹر فریدہ سلام 17جون کو ملازمت سے ریٹائر ہو جائیں گی جمعے کو ان کا دفتر میں آخری دن ہو گا تاہم حکومت سندھ نئے ایم ڈی یا سی ای او کی تعیناتی کا فیصلہ نہیں کرسکیہے، ذرائع کے مطابق ایم ڈی واٹر بورڈ کی تعیناتی کیلئے سینئر اور20گریڈ کے آفیسر خالد شیخ اور صلاح الدین کے نام بتائے جارہے ہیں جبکہ سی ای اوکیلئے مضبوط امیدوار سابق ایم ڈی واٹر بورڈ اسد اللہ خان بتائے جاتے ہیں واٹر بورڈ کے ڈی ایم ڈی فنانس رفیق قریشی بھی ادارے کی بہتری کیلئے سرگرم ہیں اور اپنی تعیناتی کے بعد سے اب تک ریٹائرڈ ملازمین کو کروڑوں روپے کے واجبات ادا کرچکے ہیں، لیکن واٹر بورڈ میں افسران کا ایک گروپ مبینہ سیاسی سرپرستی میں ان کے اصلاحی کاموں کی مخالفت کررہا ہے اور ان ساتھ بھی نہیں دے رہا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ کچھ افسران سابق ایم ڈی کی سی ای او تعیناتی کے منتظر ہیں، جبکہ20گریڈ کے سینئر افسر ڈی ایم ڈی ٹیکینیکل سروسز ایوب شیخ اور ظفر پلیجو میں سے بھی حکومت کسی کو زمہ داری دے سکتی ہے حکومت سندھ کو رواں ہفتے ہی کوئی فیصلہ کرنا ہے جبکہ دوسری جانب ادارے میں پیپلز پارٹی ایم کیو ایم معاہدے کے تحت بھی افسران کی تعیناتیاں شروع ہوگئی ہیں ایم ڈی اور سی ای او کی تعیناتی میں بھی یہ معاہدہ اہم کردار ادا کرے گا۔