افسر کو تاجر کی شارٹ ٹرم کڈنیپنگ کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا

14 جون ، 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر)درخشاں انویسٹی گیشن کے افسر کو تاجر کی شارٹ ٹرم کڈنیپنگ کے الزا میں گرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق شعبہ تفتیش تھانہ درخشاں کا افسرشاہ زیب پولیس کے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق شاہ زیب نے ساتھیوں کے ہمراہ شہری کی شارٹ ٹرم کڈنیپنگ کی جس میں ڈی ایس پی آرام باغ کا ماتحت سپاہی آصف بھی ملوث تھا جبکہ پرائیویٹ شخص احسن اور زیشان کو بھی مقدمے میں نامزد کیا گیا ، ملزم شاہ زیب اور سپاہی آصف کے خلاف شہری مصور علی نے مقدمہ درج کرایا ہے ۔ ،پولیس کے مطابق شہری مصور علی کے مطابق وہ ذاتی کاروبار کرتا ہے ملزمان سرکاری موبائل میں شہری کو درخشاں تھانے لے گئے شہری کو کئی گھنٹے حبس بے جا میں رکھ کر سنگین دھمکیاں دیں،شہری کے موبائل فون سے 7 ہزار ڈالر ٹرانسفر کیے گئے ، اعلیٰ پولیس حکام نے معاملے کا نوٹس لے کر مقدمہ درج کروایا جس کی تفتیش اینٹی وائیلنٹ کرائم سیل کے حوالے کی جائے گی۔