جے یو آئی شیرانی گروپ کا پی ٹی آئی سے مذہبی، سیاسی اتحاد کا اعلان

14 جون ، 2022

اسلام آباد (این این آئی، جنگ نیوز)جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) شیرانی گروپ نے پاکستان تحریک انصاف سے مذہبی اور سیاسی معاملات پر اتحاد کا اعلان کر دیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان سے سربراہ جے یو آئی پاکستان مولانا خان محمد شیرانی نے ملاقات کی جس میں جمعیت علماء اسلام پاکستان اور تحریک انصاف کے درمیان اتحاد و شراکت کا باضابطہ اعلان کیا گیا۔دونوں جماعتوں کے درمیان باہمی مشاورت سے سیاسی و انتخابی حکمت عملی مرتب کرنے پر مکمل اتفاق ہوگیا۔ اس موقع پر مولانا خان محمد شیرانی نے کہا کہ اسلاموفوبیا کے تدارک کیلئے جدوجہد مشترکات میں سے ہے۔