جاپان، سوشل میڈیا پر لوگوں کو بدنام کرنیوالوں کیخلاف قانون سازی

14 جون ، 2022

کراچی (نیوز ڈیسک) جاپان میں سوشل میڈیا پر لوگوں کو بدنام کرنے والوں کے خلاف نئی قانون سازی کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق، نیٹ فلکس کے رئیلٹی شو میں شرکت کرنے والی جاپانی خاتون ریسلر کی خودکشی کے بعد جاپان نے سوشل میڈیا پر لوگوں کا مذاق بنانے والوں کے خلاف سخت قانون سازی کی ہے۔ جاپان کی 22 سالہ ہانا کیمورا پر سوشل میڈیا میں 2020 میں تنقید کی گئی تھی ، جس کی وجہ ان کا رئیلٹی شو میں شرکت کرنا تھا۔ خودکشی سے قبل انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ انہیں روزانہ سیکڑوں نفرت انگیز پیغامات موصول ہورہے ہیں۔