دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث 72 انچ قطر کی لائن پھٹ گئی

14 جون ، 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر)دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر پیر کوبجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث72 انچ قطر کی 5 نمبر لائن پھٹ گئی کراچی کو پانی کی لاکھوں گیلن فراہمی رک گئی شہر کے متعددد علاقوں میں پانی کی شدید قلت پیدا ہوگئی واٹر بورڈ حکام کے مطابق لائن کی بحالی کا کام ہنگامی بنیادوں پر شروع کر دیا گیا ہے چیف انجینئر بلک واٹر بورڈ نے بتایا کہ متاثر لائن کا مرمتی کام اگلے چوبیس گھنٹوں تک مکمل ہوگالائن متاثر ہونے کی وجہ سے ایک پمپ کم چل ریا ہےشہر کو پانی کی فراہمی متبادل لائن سے معمول کے مطابق جاری ہے۔