سندھ اسمبلی کے باہر بلوچ طلباء کی گمشدگی کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین پر پولیس کا تشدد

14 جون ، 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )سندھ اسمبلی کے باہر بلوچ طالبعلوں کی جبری گمشدگی کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین پر پولیس کا تشدد،28 افراد کو گرفتار کر لیا۔مظاہرین میں لاپتہ افراد کے اہلخانہ شامل تھے،مظاہرین میں خواتیں بھی موجود تھیں، پولیس کا دعویٰ ہے کہ مظاہرین نے اسمبلی بلڈنگ میں داخل ہونے کی کوشش کی اسی لئے پولیس نے کارروائی کی۔رات گئے پولیس نے بتایا کہ حراست میں لئے گئے تمام افراد کو چھوڑ دیا گیا ہے۔