ایف آئی اے میں بین الصوبائی تبادلوں کے حامل سب انسپکٹرز کی واپسی کا آغاز

14 جون ، 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )ایف آئی اے میں بین الصوبائی تبادلوں کے حامل سب انسپکٹرز کی واپسی کا آغاز ہو گیا ہے ۔ابتدائی طور پر 36سب انسپکٹرز کو نارتھ اور ساوتھ زون واپس بھیجنے کا حکمنامہ جاری کر دیا گیا ہے۔احکامات میں کے پی اور پنجاب پر مشتمل نارتھ زون کے 22 سب انسپکٹرز جبکہ سندھ اور بلوچستان پر مشتمل ساوتھ زون کے 14 سب انسپکٹرز بھی واپسی کے حکمنامے میں شامل ہیں۔