کراچی،سلام آباد ( نیوز ڈیسک ، اسٹاف رپورٹر )سینئر صحافی اور نجی ٹی وی چینل کے اسائنمنٹ ایڈیٹر نفیس نعیم کو نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا۔تفصیلات کے مطابق نفیس نعیم کو ناظم آباد میں ان کے گھر کے باہر سے نامعلوم افراد اس وقت اپنے ہمراہ لے گئے جب وہ گھر کے قریب ہی سودا سلف خرید رہے تھے ،اطلاعات کے مطابق انھیں سفید گاڑی میں سوار نامعلوم افراد اپنے ہمراہ لے گئے تاہم پولیس نے واقعہ سے لا علمی کا اظہار کیا ہے،واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سفید گاڑی میں سوار تین افراد گاڑی سے اترتے ہیں اور زبردستی نفیس نعیم کو گاڑی میں بٹھا کر فرار ہو جاتے ہیں،نفیس نعیم کے اہلخانہ نے انکے اغوا کی درخواست تھانے میں جمع کروا دی ہے۔دوسری جانب اے پی این ایس، پی ایف یو جے ،ایسوسی ایشن آف الیکٹرانک میڈیا ،ایڈیٹرز اینڈ نیوز ڈائریکٹر اورکراچی یونین آف جرنلسٹ نے نفیس نعیم کو لاپتہ کئے جانے کی شدید مذمت کی ہے ۔ انہوں نے وزیراعظم ، وزیر اعلیٰ سندھ ، وزیر داخلہ اور وزیر اطلاعات اور دیگر متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ نفیس نعیم کو فوری بازیاب کرایا جائے ۔وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ نے نفیس نعیم کے کراچی سے لاپتہ ہونے کا نوٹس لے لیا ہے ، وزیر داخلہ نے پیر کو آئی جی سندھ غلام نبی میمن سے فونک رابطہ کر کے پولیس اور متعلقہ اداروں کونفیس نعیم کی جلد بازیابی کی ہدایت کی ، وزیر داخلہ نے آئی جی سندھ کو ہدایت کی کہ نفیس نعیم کی بازیابی کیلئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جائے،۔راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس نے کراچی کے سینئر صحافی نفیس نعیم کے جبری لاپتہ کیے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ اور آئی جی سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کا فوری نوٹس لیں اور صحافی کو بازیاب کرایا جائےایسوسی ایشن آف الیکٹرانک میڈیا ایڈیٹرز اینڈ نیوز ڈائریکٹرز (ایمنڈ) نے صحافی نفیس نعیم کے اغوا کی مذمت کرتے ہوئے فوری بازیابی کا مطالبہ کیا ہے، ایمنڈ کے مطابق پاکستان میں تواتر سے صحافیوں کے اغوا، قتل، جبری گمشدگی اور ہراساں کرنے کے واقعات قابل تشویش اور شرمندگی کا باعث ہیں۔
اسلام آباد اپریل تا ستمبر 2023 ملک میں توانائی کے شعبے کے لیے گیس کی مستقل قلت رہے گی ۔ سوئی نادرن سسٹم کے لیے...
اسلام آباد اسلام آباد ہائی کورٹ کے لارجر بنچ نے مبینہ بیٹی ٹیریان کو کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہ کرنے پر...
کراچی امریکا نے کہا ہے کہ جمہوریت سے متعلق سمٹ میں پاکستان کی شرکت نہ کرنے پر افسوس ہے ،پاکستان اس حوالے سے...
اسلام آباد وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں 3ہوائی اڈوں کی آؤٹ...
لاہور پنجاب میں مزدورکی کم ازکم اجرت 32ہزارروپے مقررکردی گئی ۔ گورنر پنجاب کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری...
کراچی جیو کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر رہنمامسلم لیگ ن ، طلال...
کراچی جیوکے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘‘میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے وکیل تحریک انصاف ، سینیٹر بیرسٹر علی...
اسلام آباد وزیراعظم شہباز شریف نے صدر عارف علوی کو ان دو بلوں کی منظوری دینے کا مشورہ دیا ہے۔ جن کو پارلیمنٹ...