اسلام آباد (نمائندہ جنگ) نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) نے اپنی ڈیزائن کردہ مائیکرو پروسیسنگ چپ متعارف کرا دی، سیمی کنڈکٹر چپس ان تمام الیکٹرانک آلات اور صارفین کے آلات کے مرکز میں ہیں جنہیں ہم ہر روز استعمال کرتے ہیں، سیمی کنڈکٹر کی عالمی فروخت 2021 میں 556 بلین ڈالر تک پہنچ گئی، گزشتہ رو پریس کانفرنس میں ریکٹر نسٹ انجینئر جاوید محمود بخاری، پروریکٹر (اکیڈمکس) ڈاکٹر عثمان حسن اور پرو ریکٹر (ریسرچ، انوویشن اینڈ کمرشلائزیشن) ڈاکٹر رضوان ریاض نے کہامائیکرو پروسیسر چپ کو نسٹ سکول آف الیکٹریکل انجینئرنگ اینڈ کمپیوٹر سائنس کی ریسرچ ٹیم نے ڈیزائن کیا تھا، پراجیکٹ کا منفرد پہلو اس کا مکمل طور پر اندرونی ڈیزائن ہے جو دوسرے ذرائع یا غیر ملکی تعاون سے اوپن سورس کور استعمال کرنے کے عام رواج کے برخلاف ہے،انہوں نے کہا کہ نسٹ نے صنعت کے معیاری 65این ایم پروسیس نوڈ کو استعمال کرتے ہوئے چپ فیبریکیشن کے لئے دنیا کی سب سے بڑی اور معروف تجارتی فاؤنڈری، تائیوان سیمی کنڈکٹر مینوفیکچرنگ کمپنی لمیٹڈ (ٹی ایس ایم سی ) کا انتخاب کیا۔
اسلام آباد تحریک انصاف کے سر براہ سابق وزیراعظم عمران خان ایک اور بلند بانگ دعوے کے ساتھ سامنے آتے ہیں کہ...
اسلام آبادالیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس اور توہین الیکشن کمیشن کیس کو آج...
کراچیتحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کا گروپ ملکی سیاست میں دوبارہ متحرک ہوگیا۔ جہانگیر ترین گروپ نے...
اسلام آباداسٹیٹ بینک نے ڈیجیٹل ادائیگیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے ڈیبٹ و کریڈٹ کارڈز سے خریداری پرمرچنٹ چارجز...
اسلام آباد صدر مملکت نے ایڈووکیٹ سپریم کورٹ منصور عثمان اعوان کی بطور اٹارنی جنرل آف پاکستان تقرری کر دی...
اسلام آبادچیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف ملک بھر میں کتنے مقدمات درج ہیں اس سلسلے میں تحریک انصاف کی...
اسلام آباد اسلام آباد ہائیکورٹ نے کراچی کی چھ یونین کونسلوں میں دوبارہ گنتی سے متعلق الیکشن کمیشن کے...
اسلام آباد پاکستان اور آئی ایم ایف کے مابین سب سے زیادہ منتظر اسٹاف لیول معاہدہ اس وقت ہوگا جب سعودی عرب...