کراچی(سید محمد عسکری) بیکن ہاؤس اسکول سسٹم گلشن کیمپس کراچی سے تعلق رکھنے والی عروسہ عمران نے کیمبرج ڈیڈیکیٹڈ ٹیچر ایوارڈ کے فائنل تک رسائی حاصل کرلی ہے ، کیمبرج ڈیڈیکیٹڈ ٹیچر ایوارڈز کے عالمی مقابلہ 2022 ایوارڈز میں 113 ممالک کے 7000نامزد امیدوار شامل تھے جن میں 6 علاقائی فاتحین کو ججوں کے پینل نے منتخب کیا اور انھوں نے فائنل میں جگہ بنائی جس میں بیکن ہاؤس اسکول سسٹم سے تعلق رکھنے والی عروسہ عمران بھی شامل تھیں جو ’’مینا اور پاکستان‘‘ کی علاقائی فاتح تھیں ۔ عروسہ ایک ایسے بچے کو پڑھاتی ہیں جو پٹھوں کی نایاب بیماری میں مبتلا ہے۔ جس میں وہ بیٹھنے، چلنے یا چیزوں کو ہاتھ میں پکڑنے سے قاصر ہے۔ ان کی زاتی کوششوں اور محنت سے بچہ آتا ہے۔ خوشی سے اسکول جاتا ہے، تمام سرگرمیوں میں حصہ لیتا ہے اور اپنی ضروریات اور خواہشات کا اظہار کرنا سیکھ رہا ہے۔ ان کی یہ انتھک کوشش پوری دنیا کے اساتذہ کے لیے ایک تحریک ہے۔ پاکستان کے اساتذہ ہمیشہ ان ایوارڈز میں سب سے آگے رہے ہیں۔ اس سے پہلےاحمد قرطبہ اسکول سے تعلق رکھنے والی سایا کو ان کی مثالی کوششوں کے لیے اس ایوارڈ کا عالمی فاتح منتخب کیا گیا تھا۔
اسلام آباد اپریل تا ستمبر 2023 ملک میں توانائی کے شعبے کے لیے گیس کی مستقل قلت رہے گی ۔ سوئی نادرن سسٹم کے لیے...
اسلام آباد اسلام آباد ہائی کورٹ کے لارجر بنچ نے مبینہ بیٹی ٹیریان کو کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہ کرنے پر...
کراچی امریکا نے کہا ہے کہ جمہوریت سے متعلق سمٹ میں پاکستان کی شرکت نہ کرنے پر افسوس ہے ،پاکستان اس حوالے سے...
اسلام آباد وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں 3ہوائی اڈوں کی آؤٹ...
لاہور پنجاب میں مزدورکی کم ازکم اجرت 32ہزارروپے مقررکردی گئی ۔ گورنر پنجاب کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری...
کراچی جیو کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر رہنمامسلم لیگ ن ، طلال...
کراچی جیوکے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘‘میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے وکیل تحریک انصاف ، سینیٹر بیرسٹر علی...
اسلام آباد وزیراعظم شہباز شریف نے صدر عارف علوی کو ان دو بلوں کی منظوری دینے کا مشورہ دیا ہے۔ جن کو پارلیمنٹ...