کنٹرولر نرسنگ امتحانی بورڈ کو عہدے سے ہٹادیا گیا

14 جون ، 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) محکمہ صحت سندھ نے متعدد شکایات پر کنٹرولر نرسنگ امتحانی بورڈ کو عہدے سے ہٹا کر محکمہ رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں ۔ اس سلسلے میں سیکریٹری صحت سندھ ذوالفقار علی شاہ نے پیر کو اعلامیہ جاری کر دیا ۔ اعلامیے کے مطابق مختلف فورمز سے مسلسل شکایات پر کلینکل لیکچرر خیر النساء کو فوری محکمہ صحت رپورٹ کرنے کے احکامات دیئے جاتے ہیں ۔دوسری جانب کلینکل لیکچرر روبینہ شر کوسندھ نرسنگ امتحانی بورڈ کا نیا کنٹرولر تعینات کر دیا گیا ہے۔