اسٹاک مارکیٹ زمین اور ڈالر آسمان پر، معیشت پر بھی دباؤ، معاملہ ”جیو پاکستان“ میں زیر بحث

14 جون ، 2022

کراچی (جنگ نیوز) اسٹاک مارکیٹ زمین اور ڈالر آسمان پر پہنچ گیا۔ آئی ایم ایف کی ڈیل کی پُراسراریت کا معیشت پر سخت دباؤ ہے۔ اُدھر پنجاب اسمبلی کا بجٹ اجلاس تماشا بن کر رہ گیا۔ اِن اہم معاملات کو منگل کے روز ”جیونیوز“ کے مارننگ شو ”جیو پاکستان“ میں زیر بحث لایا جائے گا۔ احسن جمیل اور فرح خان بنی گالہ کے مستقل مکینوں کی طرح رہتے رہے، نئی معلومات سے کیس میں جان پڑ سکتی ہے۔ اِن تمام موضوعات پر بھی شو کے دوران گفتگو ہوگی۔ عبداللہ سلطان اور ہما امیر شاہ کی میزبانی میں ”جیو پاکستان“ صبح 9بجکر5منٹ پر نشر ہوگا۔