نیا مالی سال‘ ایف بی آر کی ٹوٹل ریونیو پروجیکشن 7004 ارب روپے

14 جون ، 2022

اسلام آباد (حنیف خالد) رواں مالی سال میں 6ہزار ارب روپے کی ٹیکس وصولیاں ماہ رواں کی 30جون تک ہونے کا تخمینہ ہے‘ مگر مالی سال 2021-22ء میں پی او ایل پراڈکٹس پر جو جنرل سیلز ٹیکس کی الگ وصولی ہے وہ 182ارب بنتی ہے‘ اس طرح پی او ایل کے بغیر مالی سال 2021-22ء میں ٹیکسوں کی خالص آمدنی 5818ارب کے لگ بھگ ہو گی۔ جبکہ 2022-23ء کی ریونیو پروجیکشن میں امپورٹ پر ٹیکسز سے48فیصد ریونیو ملے گا جو 2793ارب ہو گا۔ اس طرح مالی سال 2022-23ء میں ریونیو کی گروتھ کا اندازہ 140ارب روپے لگایا گیا ہے۔