سندھ کی 27 سرکاری جامعات کا بجٹ 14 ارب 30 کروڑ کردیا گیا

14 جون ، 2022

کراچی(سید محمد عسکری) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سندھ کے آئندہ بجٹ میں سندھ کی 27 سرکاری جامعات کے لئے بجٹ میں نمایاں اضافہ کرتے ہوئے اسے 14 ارب 30 کروڑ کردیا ہے۔ سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ذرائع نے کے مطابق پہلے بجٹ 5 .9 ارب روپے تھا جن میں سے 3 ارب روپے آئی بی اے سکھر، سندھ مدرسہ الاسلام داٗو انجنرنگ یونیورسٹی، بیگ نصرت بھٹو یونیورسٹی سکھر، اور این ای ڈی تھرپارکر کو دیئے گئے تھے جب کہ باقی جامعات کے لئے 6 ارب 5 کروڑ روپے مختص تھے۔ واضح رہے کہ سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے سابق چئیرمین ڈاکٹر عاصم حسین نے بجٹ میں اضافے کے وزیر اعلیٰ سندھ سے درخواست کی تھی جس کے بعد ان کی ہدایت پر سمری تیار کرکے وزیر اعلیٰ سندھ کو بھیجی گئی تھی۔