بنگلہ دیش نے نوپور شرما کی کھل کر مذمت کیوں نہیں کی؟

14 جون ، 2022

ڈھاکہ (جنگ نیوز) بنگلہ دیش نے ایک مسلم ملک ہونے کے باوجود بھارتی وزیر مملکت خارجہ نوپور شرما کے گستاخانہ ریمارکس پر احتجاج کیوں نہیں کیا جبکہ دیگر اسلامی ممالک اس پر سراپا احتجاج رہےتاہم بنگلہ دیش نے مذمت سے گریز کیا۔ بنگلہ دیش کے وزیراطلاعات و نشریات حسن محمود نے اس کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ بنگلہ دیش نے نوپور شرما کے خلاف بھارت کی جانب سے قانونی کارروائی کے اقدام کا خیرمقدم کیا ہے اور بھارت حکومت کوایسا کرنے پر مبارکباد دی ہے۔