اداروں سے التجا ہے ملک کو ڈوبتا نہ دیکھیں‘ فواد چوہدری

14 جون ، 2022

اسلام آباد(ایجنسیاں)تحریک انصاف کے رہنماء فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اداروں سے التجا ہے ملک کو ڈوبتا نہ دیکھیں‘حل کی طرف بڑھیں ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپراپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اسٹاک مارکیٹ میں مندی اور ڈالر کی قدر میں اضافے نے بجٹ پر ردعمل دیا ہے ، تمام طبقات جو سمجھ رکھتے ہیں اس مسلط حکومت کی طفلانہ معاشی پالیسیوں پر انگشت بدنداں ہیں‘ان حالات میں ورق پلٹنے کی ضرورت ہے‘ دونوں اداروں کی لیڈرشپ ملک کو کنارے پر بیٹھ کر ڈوبتا نہ دیکھے حل کی طرف بڑھیں۔