بجٹ میں جن آئٹمز پر پابندی لگی، انکی اسمگلنگ شروع ہوگئی، ایف پی سی سی آئی

14 جون ، 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ایف پی سی سی آئی کے صدر عرفان اقبال شیخ نے وفاقی بجٹ کو سرپرائز بجٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ بہت سارے آئیٹم جن پر پابندی لگی ہے ان کی اسمگلنگ شروع ہوگئی ہے اور آنیوالے دنوں میں اسمگلنگ میں مزید اضافہ ہوگافیڈریشن کی قیادت نے اناملی کمیٹی میں تمام اسٹیک ہولڈڑز کو ڈالنے کا مطالبہ کردیا تاکہ بجٹ کے سرپرائز کو کم کیا جاسکے۔ایف پی سی سی ائی کے صدر عرفان اقبال شیخ نے پیر کو فیڈریشن ہاؤس میں پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ تفصیلات نے تاجروں کو بہت سارے سرپرائز دئیے ہیں، واضح ہورہا ہے کہ منی بجٹ آتے رہے ہیں گے ،بجلی گیس کی قیمتیں بڑھنے سے مہنگائی کا طوفان آئے گا جبکہ سابق صدرمیاں ناصر حیات مگوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بجلی کی قیمتیں بڑھنے سے کاروبار کرنا مشکل ہوجائے گا اور بہت سے کارخانے بند ہوجائیں گے۔