لمپی سکن، سندھ سے جانوروں کا داخلہ بند، جنوبی پنجاب میں ویکسین مہم شروع

14 جون ، 2022

لاہور(نمائندہ جنگ) محکمہ لائیو سٹاک نے مظفر گڑھ میں جان لیوا بیماری لمپی سکن پھیلنے کے بعد سندھ سے جانوروں کی آمد پر مکمل پابندی لگا دی ہے، جنوبی پنجاب میں ویکسین مہم شروع کردی گئی، لائیو سٹاک ٹیموں کا دورہ ،کوٹ ادو، علی پور، مظفر گڑھ میں جانوروں کیلئے میڈیکل کیمپ لگا دئیے ، موٹروے اور سندھ بارڈر سے ملحق تمام شاہراہوں پر چیک پوسٹیں قائم کر دی گئی ہیں، سندھ سے پنجاب داخل ہونیوالے جانوروں کو واپس بھیج دیا جائے گا۔کوٹ ادو، علی پور، مظفر گڑھ سمیت دیگر جانوروں کی منڈیوں میں لمپی سکن کیلئے میڈیکل کیمپ لگا دئیے گئے ہیں جہاں موقع پر ویکسین لگائی جائیں گی، بیوپاریوں کو لمپی سکن کے سرٹیفکیٹ بھی جاری ہو ں گے ۔