کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ اسمبلی ، ایوان نے بھارت میں گستاخانہ اقدامات کے خلاف مذمتی قراردادمتفقہ طور پر منظور کرلی جس میں کہا گیا ہے کہ بی جے پی کی قیادت نے شان رسالتﷺ میں توہین کر کے مسلم امہ کی دل آزاری کی ہے۔قرارداد پیپلزپارٹی کی خاتون رکن سعدیہ جاوید کی جانب سے پیش کی گئی۔قرارداد کے مطابق بھارتی انتہا پسند جماعت بی جے پی آر ایس ایس کی مسلمانوں کے خلاف متعصبانہ پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ بھارتی حکمران جماعت کے توہین آمیز بیانات کے خلاف وفاقی حکومت بھارت سے سخت احتجاج کرے۔ایوان میں قرارداد پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے ۔ پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر خرم شیر زمان نے کہا کہ حکومت پاکستان بھارتی گستاخانہ اقدامات کے خلاف او آئی سی میں معاملے کو اٹھائے کیونکہ یہ مسلمانوں کے ایمان کا معاملہ ہے۔ ایم کیو ایم کے رکن محمد حسین نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں کےخلاف انتہاپسندانہ اقدامات کئے جارہے ہیں جو انتہائی قابل مذمت عمل ہے۔
اسلام آباد تحریک انصاف کے سر براہ سابق وزیراعظم عمران خان ایک اور بلند بانگ دعوے کے ساتھ سامنے آتے ہیں کہ...
اسلام آبادالیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس اور توہین الیکشن کمیشن کیس کو آج...
کراچیتحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کا گروپ ملکی سیاست میں دوبارہ متحرک ہوگیا۔ جہانگیر ترین گروپ نے...
اسلام آباداسٹیٹ بینک نے ڈیجیٹل ادائیگیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے ڈیبٹ و کریڈٹ کارڈز سے خریداری پرمرچنٹ چارجز...
اسلام آباد صدر مملکت نے ایڈووکیٹ سپریم کورٹ منصور عثمان اعوان کی بطور اٹارنی جنرل آف پاکستان تقرری کر دی...
اسلام آبادچیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف ملک بھر میں کتنے مقدمات درج ہیں اس سلسلے میں تحریک انصاف کی...
اسلام آباد اسلام آباد ہائیکورٹ نے کراچی کی چھ یونین کونسلوں میں دوبارہ گنتی سے متعلق الیکشن کمیشن کے...
اسلام آباد پاکستان اور آئی ایم ایف کے مابین سب سے زیادہ منتظر اسٹاف لیول معاہدہ اس وقت ہوگا جب سعودی عرب...