کراچی (نیوز ڈیسک) سرد جنگ کے بعد پہلی بار عالمی جوہری ہتھیاروں میں اضافے کا امکان ہے۔ 2022ء کےآغاز تک 9؍ جوہری ملکوں کے پاس 12ہزار 705جوہری ہتھیار تھے۔تفصیلات کے مطابق اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹیٹیوٹ (سپری) کی جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سرد جنگ کے بعد پہلی بار دنیا میں آئندہ چند برس میں جوہری ہتھیاروں میں اضافے کا امکان ہے۔ سپری کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ روس یوکرین جنگ کی وجہ سے جوہری ہتھیاروں میں اضافے کا خطرہ بڑھا ہے، آنے والی دہائی میں جوہری ہتھیاروں میں اضافہ متوقع ہے۔ 2022 کے شروع تک 9جوہری ملکوں کے پاس 12ہزار 705 جوہری ہتھیار تھے جبکہ 1986میں جوہری ہتھیاروں کی تعداد 70ہزار سے زائد تھی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکا اور روس نے سرد جنگ کے بعد جوہری ہتھیاروں میں بتدریج کمی کی ہے۔ سپری رپورٹ کے مطابق 2022کے شروع تک روس 5 ہزار977جوہری ہتھیاروں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے، امریکا 5ہزار 428جوہری ہتھیاروں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے جبکہ چین350جوہری ہتھیاروں کے ساتھ تیسرے اور فرانس 290 ہتھیاروں کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔
پیرس نیچر نامی جریدے میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق یورپ کی فزکس لیب سی ای آر این نے گزشتہ روز اعلان کیا کہ...
کراچی ریستورانوں، ہوٹلوں، فوڈ پروسیسنگ پلانٹس وغیرہ سے ضائع کئے جانے والے کھانے کو مستقبل کے کھانے اور...
کراچی کھاد کی ذخیرہ اندوزی اور مصنوعی قلت ختم ہو نے سے یوریا کھاد کے بیگ کی قیمت 500سے 600روپے تک کم ہوگئی...
کراچی پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے کمرشل اینڈ اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے ادارے کے مزید 3مقامات کو اؤٹ سورس کرنے...
کراچی 11 لاکھ غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کی بےدخلی کے فیصلے کے تناظرمیں نادرا نے کراچی کے شہریوں کے شناختی...
لاہور پنجاب میں آشوب چشم میں شدت، وبا کی شکل اختیار کر گئی۔انجکشن اسکینڈل میں بااثر افراد کے ملوث ہونے کا...
اسلام آبادروشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے ذریعے سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر کا حجم 6.617 ارب ڈالر سے تجاوز...
کراچیپاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکریٹری جی ڈی اے کے اطلاعات سیکریٹری سردار عبدالرحیم نےایک بیان...