اسلام آباد (این این آئی)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنی پارٹی کے منحرف اراکین کے خلاف ریفرنس خارج ہونے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔سابق وزیر اعظم نے اپنے وکیل فیصل چوہدری سے توسط سے عدالت میں درخواست دائر کی جس میں الیکشن کمیشن اور رکن قومی اسمبلی راجا ریاض کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ الیکشن کمیشن کا ʼیہ غیر قانونی فیصلہ صوابدیدی، غیر قانونی، قانونی مواد سے خالی ہے اور اس میں قانون اور آئین کے قائم شدہ اصولوں کی توہین کی گئی ہے۔درخواست میں کہا گیا کہ غیر قانونی حکم آرٹیکل 63 اے کو ناکارہ کرنے کے مترادف ہے جس سے انحراف، ہارس ٹریڈنگ اور فلور کراسنگ کی اجازت دی جاتی ہے، مزید یہ غیر قانونی حکم آرٹیکل 63 اے کے مقاصد کو الفاظ کے ساتھ ساتھ روح میں بھی شکست دیتا ہے۔ درخواست میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن سماعت کے دوران شفاف طریقے سے غیر جانبدارانہ کارروائی کا طریقہ کار اپنانے میں ناکام رہا۔ الیکشن کمیشن آئین کی حفاظت کرنے اور الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت اپنی قانونی ذمہ داری کی پاسداری کرنے میں مکمل ناکام رہا۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ الیکشن کمیشن کا ریفرنس خارج کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔
ریاض غیر شائستہ سرگرمیوں میں ملوث پاکستانی خاتون سمیت7افراد گرفتار کر لئے گئے، جدہ گورنریٹ میں پولیس نے 7...
گوانگ ژو چین کی سن یات سین یونیورسٹی اور شنگھائی جیا تونگ یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے اسمارٹ فونز کے ذریعے...
لاہورپاکستان تحریک انصاف لاہورکا اہم اجلاس پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر کی صدارت میں ہوا ، اجلاس میں...
کراچی گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ صوبے میں خوشگوار ماحول کو برقرار رکھنا میری ذمہ داری ہے،متحدہ...
ریاض سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے کہا ہے کہ بیمار ہونے پر ملازم کو تنخواہ کے ساتھ بیماری کی چھٹی...
اسلام آباد خنجراب پاس پر پاکستان چین سرحدی کراسنگ اہم پاکستانی سامان کی آمدو رفت میں سہولت کیلئے پیر سے...
کراچیپٹھان کالونی میں شادی کی تقریب میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا ۔تفصیلات کے مطابق سائٹ اے تھانے کی...
ڈیرہ غازیخانڈیرہ غازیخان جھنگی میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان مقابلہ ہوا...