پاکستان ریلوے ، ہراسانی سے محفوظ رکھنے کیلئےخواتین کی سفر سہیلی موبائل ایپ تیار

14 جون ، 2022

اسلام آباد (ساجد چوہدری ) وزارت آئی ٹی کے ادارے نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (این آئی ٹی بی) ریلوےکی بوگی میں خاتون سے زیادتی واقعہ کے بعدخواتین کو اس طرح کے واقعات (ہراسانی) سے محفوظ رکھنے کیلئے سفر سہیلی موبائل ایپ ایپلی کیشن کا پروٹوٹائپ تیار کر لیا ہے ، آئندہ ہفتہ کے دوران وزیراعظم میاں شہباز شریف یا پھر وزیر ریلوے کی طرف سے اس موبائل ایپ کا افتتاح کئے جانے کی توقع ہے ، اس ایپ کے تحت ریلوے کی ہر بوگی میں ایک ایمرجنسی بٹن لگا ہو گا جبکہ موبائل ایپ بھی ہو گی ، کسی بھی ہنگامی صورتحا ل میں اس کا استعمال کیا جاسکے گا ، این آئی ٹی بی نے اس ایپلی کیشن کا پروٹوٹائپ تیار کر لیا ہے ۔