عازمین حج کو کھانا فراہم کرنے کیلئے 11 کیٹرنگ کمپنیوں کو ذمہ داری سونپ دی گئی

14 جون ، 2022

اسلام آ باد ( نمائندہ جنگ) مدینہ منورہ میں فر یضہ حج کی ادائیگی کیلئے سرکاری اسکیم کے تحت پہنچنے والے عازمین حج کو تین وقت کا کھانا فراہم کرنے کیلئے 11کیٹرنگ کمپنیوں کو ذمہ داری سونپی گئی ہےمدینہ منورہ میں 30رہائش گاہوں پر تین وقت کا معیاری کھانا فراہم کیا جارہا ہے ۔ جس میں ناشتہ ، دوپہر کا کھانا اور ڈنر شامل ہے ۔ ابھی تک عازمین کی طرف سے حج مشن کو کھانے کے حوالے سے 6 شکایات موصول ہوئی ہیں جن کا ازالہ کردیا گیا ہے ۔