فارماسیوٹیکل کمپنیاں قیمتیں بڑھانے پر مصر‘ادویہ کی قلت کا خدشہ

14 جون ، 2022

کراچی(این این آئی) پاکستانی دوا ساز کمپنیوں کی نمائندہ تنظیم پاکستان فارما سوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پی پی ایم اے) نے کہا ہے کہ ادویات کی پیداواری لاگت میں بے تحاشا اضافہ ہو چکا ہے اور اگر فوری طور پر دواؤں کی قیمتوں میں ایڈہاک اضافہ نہ کیا گیا تو پاکستان میں کئی دوائیں بننا بند ہو جائیں گی۔موجودہ قیمت پر دوائیں بنانا اور فروخت کرنا تقریبا ناممکن ہو چکا ہے۔