یورپی ممالک کی روس پر پابندیوں کے باوجود ریکارڈ خریداری

14 جون ، 2022

ہیلسنکی(نیٹ نیوز) یوکرین پر روسی حملے کے بعد ایک طرف یورپی ممالک اور امریکا روس پر پابندیاں عائد کررہے ہیں اور دیگر ممالک پر بھی دباؤ ڈال رہے ہیں کہ وہ بھی اس سے خریداری نہ کریں وہیں دوسری جانب یورپی ممالک خود روس سے ریکارڈ درآمدات بھی کررہے ہیں۔فن لینڈ میں قائم ایندھن اور صاف ہوا سے متعلق تحقیق کرنے والے ایک آزاد مرکز ’’سینٹر فار ریسرچ آن انرجی اینڈ کلین ائر‘‘ کی جانب سے ایک رپورٹ جاری کی گئی ہے، جس نے یورپی ممالک کی روس سے خریداری کی پابندیوں کے دعوؤں کی قلی کھول دی ہے۔