جو حکومت مخلص ہوگی وہ مشکل فیصلے کرے گی،محمد زبیر

14 جون ، 2022

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام” آپس کی بات “کے میزبان منیب فاروق سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان نواز شریف ، محمد زبیر نے کہا کہ جو حکومت مخلص ہوگی وہ مشکل فیصلے کرے گی، ایڈیٹرا نویسٹی گیشن دی نیوز انصار عباسی نے کہا کہ شہباز شریف بطور وزیراعلیٰ پنجاب جس تیزی سے کام کرتے تھے وہ ان کے وزارت عظمیٰ کے دور میں نظر نہیں آرہا ہے،سینئر تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے کہا کہ ساڑھے تین سالوں میں جو لوگوں کی چیخیں نکلی تھیں ان دو مہینوں میں زیادہ نکل گئیں،سینئر صحافی و تجزیہ کار محمل سرفراز نے کہا کہ ہندوستان میں اس وقت صحافت نہیں ہورہی ہے، ترجمان نواز شریف ، محمد زبیر نے کہا کہ ہم نے کوئی ایسے منصوبے نہیں لگائے جس کی وجہ سے آج کچھ ہورہا ہے ۔ہمارے دور میں2013ء سے2018ء تک دو چیزیں ہوئی تھیں پاور جنریشن کے حوالے سے ایک بہت زیادہ اضافہ کیا گیا تھا۔ تقریباً11 ہزار میگا واٹ بجلی اور دوسری چیز جو ہم نے کی تھی کہ اس میں سستے بجلی کے کارخانے بھی لگائے تھے جس میں ایل این جی پلانٹس شامل ہیں تیسری بات یہ کہ دو ایل این جی ٹرمینل لگائے تھے اس میں امید یہ تھی کہ جو بھی حکومت آئے گی وہ اس میں ایل این جی ٹرمینل میں اضافہ کرے گی جس کی وجہ سے پاکستان کو فائدہ ہوگا اور سستی بجلی ہم پیدا کرسکیں گے۔ہم نے تھر میں کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کے کارخانے لگائے جس سے سستی بجلی پیدا ہورہی ہے ۔اشیا ء کو سستا کرنے کے حوالے سے ہمارا وعدہ تھا اور آج بھی ہے ہم اس سے پیچھے نہیں ہٹ رہے ہم کوئی یو ٹرن نہیں لے رہے۔ کیا کوئی حکومت آکر دو مہینے میں تمام چیزوں کو صحیح کرسکتی ہے۔جو حکومت مخلص ہوگی وہ مشکل فیصلے کرے گی، ہم پیٹرول، بجلی ، گیس کی قیمتیں نہ بڑھاتے مگر جو مسئلہ بڑھتا جاتا وہ کبھی نہ کبھی حل کرنا تھا۔سینئر تجزیہ کار، ارشاد بھٹی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے نیب میں جو ترامیم کی ہیں عمران خان کے خلاف یہ کوئی اسکینڈل نہیں لاسکتے جو کابینہ سے منظور ہوجو اینکنک سے منظور ہو۔ انہوں نے اپنے آپ کو بھی این آر او دیا اور عمران خان کو بھی پیش کرکے کہا کہ آپ کے سارے معاف کردیئے اب یہ گنتے رہیں گے گھڑی کہاں بیچی اور انگوٹھیاں کہاں سے آئیں۔ان کو مشکل وقت عمران خان کی حکومت کے وقت یاد نہیں آرہا تھااس وقت مفتاح اسماعیل کیوں کہہ رہے تھے کہ آپ پیٹرول کی قیمت بڑھا کرایک طرف ڈالر آئی ایم ایف سے لے آئیں ۔