اسلام آباد(جنگ نیوز‘ایجنسیاں)تحریک انصاف کے رہنماءحماد اظہر کا کہنا ہے کہ آج لوڈ شیڈنگ اور مہنگی بجلی کی وجہ نون لیگ کے موجودہ اور پچھلے ادوارکے غلط فیصلے ہیں ۔پیر کو اپنے بیان میں ان کا کہناتھاکہ اس وقت پاکستان کی مہنگی ترین بجلی نون لیگ کے لگائے گئے امپورٹڈ ایندھن کے پلانٹس سے بن رہی ہے۔ کئی پلانٹس کو حکومت خود کم استعدادپر چلا رہی ہے تا کہ نقصان کم ہو۔مسلم لیگ ( ن ) کے دور میں مہنگی بجلی کے منصوبے عوام کے لئے وبال جان بن گئے ۔ امپورٹڈ سرکار دعوئوں کے باوجود تاحال لوڈشیڈنگ کا خاتمہ نہ کر سکی ۔ ایک اور بیان میں حماداظہر نے کہاکہ کرنسی مارکیٹ اور اسٹاک مارکیٹ نے بھی آج بوگس اور غیر سنجیدہ بجٹ پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا ہے۔اسٹاک مارکیٹ 650 پوائنٹ گرچکی ہے اور ڈالر انٹر بینک میں 204 روپے کا ہو گیا ہے۔
ریاض غیر شائستہ سرگرمیوں میں ملوث پاکستانی خاتون سمیت7افراد گرفتار کر لئے گئے، جدہ گورنریٹ میں پولیس نے 7...
گوانگ ژو چین کی سن یات سین یونیورسٹی اور شنگھائی جیا تونگ یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے اسمارٹ فونز کے ذریعے...
لاہورپاکستان تحریک انصاف لاہورکا اہم اجلاس پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر کی صدارت میں ہوا ، اجلاس میں...
کراچی گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ صوبے میں خوشگوار ماحول کو برقرار رکھنا میری ذمہ داری ہے،متحدہ...
ریاض سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے کہا ہے کہ بیمار ہونے پر ملازم کو تنخواہ کے ساتھ بیماری کی چھٹی...
اسلام آباد خنجراب پاس پر پاکستان چین سرحدی کراسنگ اہم پاکستانی سامان کی آمدو رفت میں سہولت کیلئے پیر سے...
کراچیپٹھان کالونی میں شادی کی تقریب میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا ۔تفصیلات کے مطابق سائٹ اے تھانے کی...
ڈیرہ غازیخانڈیرہ غازیخان جھنگی میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان مقابلہ ہوا...