کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ اسمبلی ، ایوان کی کارروائی کے آغاز پر اینکر پرسن اور رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت، سندھ کے سابق وزیر قانون ڈاکٹر سکندر میندھرو کے لئے فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کی گئی، سندھ کے صوبائی وزیر گیان چند ایسرانی کی جانب سے مودی سرکار کی مذمت ، تفصیلات کے مطابق پیر کو سندھ اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکرریحانہ لغاری کی زیر صدارت شروع ہوا۔ ایوان کی کارروائی کے آغاز میں ممتاز اسکالر اور رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت، سندھ کے سابق وزیر قانون ڈاکٹر سکندر میندھرو کے لئے فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کی گئی۔ کارروائی کے دوران پیپلز پارٹی کی خاتون رکن شمیم ممتاز نے کہا کہ ہمبھارت میں بی جے پی حکومت کی شتعال انگیز حرکتوں اورگستاخانہ اقدام کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ مودی سرکار بھارت میں اقلیتوں پر ظلم کررہی ہے اس کے برعکس پاکستان میں تمام مذہبی اکائیاں آزادی کےساتھ رہ رہی ہیں۔ رکن سندھ اسمبلی ایم کیوایم منگلا شر نے کہا کہ بی جے پی کی مذہبی انتہا پسندی قابل مذمت ہے ۔ پی ٹی آئی کی خاتون رکن ڈاکٹر سیما ضیا نے کہا کہ ہمارے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایسی ہستی ہیںجن پر کوئی بھی قابل اعتراض بات ہم برداشت نہیں کرسکتے۔
ریاض غیر شائستہ سرگرمیوں میں ملوث پاکستانی خاتون سمیت7افراد گرفتار کر لئے گئے، جدہ گورنریٹ میں پولیس نے 7...
گوانگ ژو چین کی سن یات سین یونیورسٹی اور شنگھائی جیا تونگ یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے اسمارٹ فونز کے ذریعے...
لاہورپاکستان تحریک انصاف لاہورکا اہم اجلاس پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر کی صدارت میں ہوا ، اجلاس میں...
کراچی گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ صوبے میں خوشگوار ماحول کو برقرار رکھنا میری ذمہ داری ہے،متحدہ...
ریاض سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے کہا ہے کہ بیمار ہونے پر ملازم کو تنخواہ کے ساتھ بیماری کی چھٹی...
اسلام آباد خنجراب پاس پر پاکستان چین سرحدی کراسنگ اہم پاکستانی سامان کی آمدو رفت میں سہولت کیلئے پیر سے...
کراچیپٹھان کالونی میں شادی کی تقریب میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا ۔تفصیلات کے مطابق سائٹ اے تھانے کی...
ڈیرہ غازیخانڈیرہ غازیخان جھنگی میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان مقابلہ ہوا...