فرانس میں انتخابات کا پہلا راؤنڈ مکمل ٹرن آؤٹ معمول سے کم رہا

14 جون ، 2022

پیرس (رضا چوہدری / نمائندہ جنگ ) فرانس نیشنل اسمبلی کی 577؍ نشستوں کے انتخاب کا پہلا راؤنڈ مکمل ہو گیا پہلے راؤنڈ میں ووٹروں کا ٹرن آوٹ معمول سے کم رہا۔ پارلیمانی انتخابات کے پہلے مرحلے میں فرانس کے صدر ایمنول میکرون کی سیاسی جماعت لے ریپلک شدید مشکلات کا شکار رہی ۔ بائیں بازو، سوشلسٹ، کمیونسٹ اور گرینز پارٹی کے اتحاد نے بہتر کار کردگی دکھائی ہے ۔ اگر دوسرے راؤنڈ میں بھی ایسے ہی نتائج آئے تو فرانسیسی صدر میکرون کو نئی حکومت کی تشکیل اورمستقبل میں قانون سازی کے حوالے سے شدید مشکلات ہو سکتی ہیں۔ بائیں بازو کے اتحاد قومی اسمبلی اور پارلیمنٹ میں بہتر پوزیشن پر آ جائیں گے ۔ دوسرا راؤنڈ 19 جون کو ہو گا۔