تحریک انصاف کے ممکنہ لانگ مارچ کو روکنے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست

14 جون ، 2022

اسلام آباد (جنگ رپورٹر) تحریک انصاف کے ممکنہ لانگ مارچ کو ایک سازش قرار دیتے ہوئے اسے روکنے کے لئے سپریم کورٹ میں ایک پٹیشن دائر کردی گئی ہے ،پیر کواصغر علی نامی شہری کی جانب سے دائر کی گئی آئینی درخواست میں سابق وزیراعظم عمران خان، شیخ رشید احمد ، شاہ محمود قریشی اور فواد چوہدری وغیرہ کو فریق بناتے ہوئے موقف اپنایا گیا ہے کہ عمران خان کا لانگ مارچ کرنے کا مقصد ملک میں افراتفری پھیلانا ہے، پی ٹی آئی ٹائیگر فورس کے اراکین کو تنخواہیں دی جارہی ہیں ، شیخ رشید احمد بھی اداروں کو دھمکا رہے ہیں،درخواست گزار نے پی ٹی آئی کے ممکنہ لانگ مارچ کو روکنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا گیا کہ عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے دیگر رہنماوئں کے غیر قانونی اقدامات کا جائزہ لینے اور تفتیش کیلئے جوائنٹ انوسٹگیشن ٹیم تشکیل دی جائے جبکہ ٹائیگر فورس کو تنخواہوں کی ادائیگی کے معاملے کی ایف آئی اے سے انکوائری کرائی جائے اورملک میں امن ومان برقرار رکھنے کے لیے متعلقہ اداروں کو ضروری اقدامات اٹھانے کے لئے بھی احکامات جاری کئے جائیں۔