زرداری کی لیگی رہنماء پرویز ملک کے انتقال پر انکے گھر جاکر اہلخانہ سےتعزیت،فاتحہ خوانی

14 جون ، 2022

لاہور(خصوصی نمائندہ) پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری نے مسلم لیگ (ن) لاہور کے سابق صدر پرویزملک مرحوم کی رہائشگاہ پر جا کر اہل خانہ سے اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی ۔آصف علی زرداری نے ان کی بیوہ شائستہ پرویزملک اور صاحبزادے علی پرویزسے اظہار تعزیت کیا اور فاتحہ خوانی کی ۔آصف علی زرداری نے کہا کہ پرویزملک مرحوم انتہائی نفیس انسان تھے، اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے ۔ اس موقع پرمیاں مصباح الرحمان،یاسمین رخسانہ بنگش ،کامران خالد بھی موجود تھے۔